قومی

تحریک انصاف نےقاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا

اسلام آباد(تعلیم ٹی وی آن لائن)تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے قاسم سوری کو نامزد کردیا،قاسم سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

تحریک انصاف کے سپیکرقومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار اسد قیصر نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قاسم سوری کوڈپٹی سپیکرنامزدکردیا ہے اور ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ،اسد قیصر کا کہناتھا کہ مل کراسمبلی کواحسن طریقے سے چلائیں گے۔

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد امیدوار قاسم سوری نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کوساتھ لےکرچلیں گے،بلوچستان کے مسائل پرفوکس ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کوقومی دھارے میں لائیں گے،موجودہ اسمبلی پاکستان کی تقدیربدلے گی،بلوچستان کی محرومیوں کوختم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button