قومی

میٹرو بس پراجیکٹ کے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلرز، فیس بک،ٹک ٹاک،یو ٹیوب پر بغیر اجازت تصاویر، ویڈیو وغیرہ اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) میٹرو بس پراجیکٹ کے ذمہ داران نے تمام سوشل میڈیا ہینڈلرز،بشمول فیس بک،ٹک ٹاک،یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منتظمین/ایڈمنز و صارفین کو مطلع کیا ہے کہ فیصل آباد میٹروبس پراجیکٹ سے متعلق غیر مصدقہ،گمراہ کن،نامکمل یا حقائق کے منافی معلومات،تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور منصوبہ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے لہذا تمام متعلقہ افراد کو واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ فیصل آباد میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق کسی بھی خبر،تصویر یا ویڈیو کو سرکاری طور پر تصدیق شدہ معلومات کے بغیر نشر یا شائع کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ پراجیکٹ سے متعلق سرکاری معلومات اور میڈیا مواد صرف مجاذ ذرائع اور ڈویژنل انفارمیشن آفس(ڈی جی پی آر)فیصل آبادکی منظوری کے مطابق جاری کیا جاتا ہے۔مزید واضح کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بغیر اجازت کوئی بھی خبر بالخصوص گمراہ کن یا غیر مجاز معلومات،تصاویر یا ویڈیوز شائع یا پھیلانے میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف قابل اطلاق قوانین بشمول پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ(پیکا)PECA کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے لہذا عوام الناس اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔

۔۔۔///۔۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button