قومی

فیصل آباد ڈویژن کی ترقیاتی سکیمیں آئندہ مون سون سے قبل مکمل کی جائیں گی، کمشنر

فیصل آباد(294 نیوز سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت فیصل آباد ڈویژن کی تاریخ کا مثالی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اربوں روپے کی لاگت سے9 میگا پراجیکٹس مکمل ہونگے۔فیصل آبادمیں تحصیل سٹی، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ، گوجرہ اور تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ ضلع جھنگ کی تحصیل جھنگ میں مجموعی طور پر اربن ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں آئندہ مون سون سے قبل مکمل کی جائیں گی۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبوں کے تحت ٹف ٹائلز کی تنصیب،سیوریج لائینز کی اپ گریڈیشن اور سینیٹیشن سے متعلقہ مسائل کا ازالہ ہوگا۔کمشنر نے ماسٹر پلاننگ، ٹینڈرنگ اور ورک ایوارڈ کا عمل بلاتاخیر مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نیسپاک،لوکل گورنمنٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی آپس میں کوآرڈینیشن یقینی ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ورک ایوارڈ کے بعد ترقیاتی کام ڈبل شفٹ میں شروع ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود ہر ہفتہ متعلقہ تحصیلوں کے دورے کرکے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر موثر اور تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کی ہے لہذا اولین ترجیح سمجھتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کریں اس ضمن میں کوالٹی کے ساتھ تیز رفتار عملدرآمد ناگزیرہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button