قومی

موٹر سائیکل ریڑھی بانوں کو تھانوں میں بند کیا جائے گا، کمشنر راجہ جہانگیر انور

ڈی گراؤنڈ،ستیانہ روڈ،سوساں روڈ،سرگودھا روڈ، شیخوپورہ روڈ اور جڑانوالہ روڈ کو سو فیصد ریڑھی فری روڈز بنانے کے لئے انفورسمنٹ بڑھانے کا فیصلہ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ کا عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا تسلسل جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے شہر کی6۔اہم روڈز ڈی گراؤنڈ،ستیانہ روڈ،سوساں روڈ،سرگودھا روڈ، شیخوپورہ روڈ اور جڑانوالہ روڈ کو سو فیصد ریڑھی فری روڈ بنانے کے لئے انفورسمنٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا اورمیونسپل کارپوریشن کے موٹر بائیکرز،ٹریفک پولیس اور پیرا فورس کو مشترکہ مانیٹرنگ اور ایکشن کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شاہرات پر موٹر سائیکل ریڑھی بانوں کو تھانوں میں بند کیا جائے۔ان شاہرات پر ماڈل ریڑھی بازاروں کے علاوہ کوئی ریڑھی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے شہر کی40 روڈز پر سٹریٹ لائٹس،پیچ ورک،کروو سٹونز پینٹ،لین مارکنگ کے جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے ہائی ویز کے زیراہتمام20.48 کلومیٹر ایریا میں 10 سڑکوں کی مرمت وبحالی کے جاری کام پر بریفنگ لی۔اجلاس کو بتایا گیاکہ شاہرات پر کولڈ ملنگ کے بعد اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کیا جارہا ہے جبکہ لین مارکنگ اور کروو سٹونز بھی پینٹ ہونگے۔کمشنر نے رات کے اوقات میں کام کرنے کا ٹاسک دیا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کے4 مانیٹرنگ افسران اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں میونسپل سروسز سے متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لئے اقدامات جاری رکھیں۔انہوں نے پہلے مرحلہ میں شہر کے25 میں سے13 پارکس میں تفریحی سہولیات مکمل ہونے پر پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا اور باقی12 پارکس کو بھی جلد سہولیات سے آراستہ کرنے،کمیونٹی مینجمنٹ کمٹینز قائم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ہر پارک میں ویسٹ بن موجود اور روزانہ صفائی یقینی بنوائی جائے۔انہوں نے پی ایچ اے کے زیر اہتمام وال پینٹنگ،برجز کی بیوٹیفیکیشن پر بھی بریفنگ لی۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ15 روڈز پر1695مقامات پر سائیڈ واکس ڈرینز کورڈ کردی گئی ہیں اور اگلے مرحلہ میں جھنگ روڈ،سرگودھا روڈ اور نڑوالا روڈ کو 100 فیصد کور کرنے کے لئے20 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔کمشنر نے تحصیل سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیمز کو متحرک کرنے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کو ٹاسک تفویض کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button