National
Time for submission of returns for specific seats expired, Sunni Ittehad Council and PTI were left behind


Islam Abad (94 news) عام انتخابات کے نتائج کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و دیگر جماعتوں کی خواتین نے گوشوارے جمع کرادیئے۔
سنی اتحاد کونسل، تحریک انصاف کی جانب سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ الیکشن کمیشن نئی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں الاٹ کرے گا۔



