National

Punjab Food Department's decision to increase the daily wheat quota

Lahore (94 news) حکومت پنجاب کے محکمۂ خوراک نے یومیہ گندم کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور مس نعیم افضل نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا کوٹہ 21 ہزار ٹن سے بڑھا کر 23 ہزار ٹن کر دیا ہے، پنجاب میں گندم کے وافر اسٹاک ہیں، کوئی قلت نہیں ہے۔

مس نعیم افضل کا کہنا ہے کہ صوبے میں روزانہ 14 hundred thousand 40 thousand 10 کلو سستے آٹے کے تھیلے فروخت ہوں گے، 10 کلو آٹے کا تھیلہ 648 روپے کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا اور گندم کی خوردبرد کے خلاف کارروائی جاری ہے، 11 کروڑ روپے کے جرمانے بھی کیےگئے ہیں، گندم اور آٹا مہنگا کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا۔

روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے جمعرات کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کی دوپہر ڈی سی اور سول سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق محکمۂ خوراک پنجاب کے اقدامات سے آٹے کی ترسیل بڑھ گئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں سرکاری آٹا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 کلو کا سستے آٹے کا تھیلہ 648 پر مل رہا ہے، 15 کلو کمرشل آٹے کے تھیلے کی قیمت کم نہ ہو سکی، 15 کلو کمرشل آٹے کا تھیلہ 2 thousand 50 روپے میں مل رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button