قومی

بلاول کے مقابلے میں جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے، عمران خان نے اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد(94 نیوز) تحریک انصا ف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی  کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی آئندہ ہفتے جمہوری وطن پارٹی، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رابطہ کمیٹی کو متحدہ قیادت سے ملنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ بالخصوص کراچی سے ناانصافیوں کاازالہ ایجنڈے میں شامل کریں اور مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنائیں، پیپلز پارٹی مقامی حکومتوں کے اختیارکا قانون لائے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button