قومی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، رفحان ملز کی گودام سے فنگس اور پھپوندی زدہ سینکڑوں من مکئی اور جان لیوا کیمیکل برآمد

فیصل آباد(94 نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مکوآنہ بائی پاس پر واقع معروف برانڈ رفحان ملز کے گودام پر چھاپہ مارکر فنگس اور پھپوندی زدہ 27 ہزار 600کلو مکئی، 3من سے زائد انتہائی مضر صحت کیمیکل تلف کرکے مالک کو 2لاکھ جرمانہ عائدکردیا۔ گودام سے فنگس زدہ مکئی برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔فنگس زدہ مکئی کی ملاوٹ سے پاستا،کارن فلور، میکرونیز اور دیگر اشیاء کی تیاری کی جانی تھی۔ انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود،حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ فنگس زدہ مکئی فریش سٹاک کیساتھ اشیاء کی تیاری کے لئے موجود پائی گئی۔گودام میں ایکسپائر اور ناقص سٹاک رکھنے کے لئے کسی جگہ کا تعین نہ کیا گیا تھا۔مضر صحت کیمیکلز اور مکئی سے تیار اشیاء کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔صحت دشمن عناصر باز رہیں، خوراک کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں۔ جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button