متروکہ وقف املاک سرگودھا نے ٹارگٹ سے بڑھ کر ریکوری کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) رواں مالی سال 2025/26 کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ فیصل آباد زون کے ماتحت کام کرنے والے شہر سرگودھا نے ٹارگٹ سے بڑھ کر 100 فیصد سے زیادہ ریکوری کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ تاہم گزشتہ مالی سال کی نسبت موجودہ مالی سال میں مجموعی طور پر محکمہ کی انکم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے احکامات کے مطابق محکمہ نے وقف املاک کے تحفظ کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے احسن اقدامات کئے ہیں۔اس قومی مقصد کے حصول کے لئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے بھرپور انتظامی قیادت فراہم کی ہے۔یاد رہے کہ مالی سال 25-2024 کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کی سالانہ آمدنی میں 92کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ ہوا تھا۔متروکہ وقف املاک سرگودھا / خوشاب آفس کے فیلڈ سٹاف کا کہنا ہے کہ چیرمین بورڈ قمر الزمان کے احکامات پر آئندہ مالی سال میں ریکوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور ناجائز قابضین اور ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور قانونی اقدامات کیئے جائیں گے۔



