قومی

نوازشریف کوپاسپورٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے، نوازشریف عیدالفطر سعودی عرب میں کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کا مکمل خاندان بھی سعودی عرب جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10 سال کی مدت کے لئے پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ نہیں بلکہ عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔
نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ لندن میں سعودی سفارتخانے بھجوا دیا گیا ہے، اگلے 24 گھنٹے نواز شریف کو سعودی عرب کا ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف 29 اور 30 اپریل کو سعودی عرب کی اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button