National

Faizullah Kamuka also left PTI

Lahore (94 news) 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سےجاری ہے، 9 مئی کےاحتجاج میں شریک ہونے والے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیض اللہ کموکا جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکنِ قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا نے صدر پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، میں کسی بھی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں ہوں، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے سیاست میں 30 سال ہو چکے ہیں،میں نے اپنے لوگوں سے محبت کی جس کا جواب ہمیشہ محبت میں ملا۔9 مئی تاریخ کا سیاہ دن تھا،9 مئی سے قبل مجھ پر ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close