قومی

فیصل آباد: وفاقی محتسب کی 15 دسمبر کو ایکسیئن آفس سمندری میں کھلی کچہری لگے گی

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) وفاقی محتسب فیصل آباد کی جانب سے کھلی کچہری15 دسمبر2025ء کو ایکسیئن آفس سمندری میں منعقد کی جائے گی۔ یہ کھلی کچہری وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کے تحت منعقد ہو رہی ہے جس کی سربراہی انویسٹی گیشن آفیسر کامران مقصود کریں گے۔کھلی کچہری میں عوام اپنی شکایات کسی بھی وفاقی ادارے کے خلاف پیش کر سکتے ہیں۔ جن میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO)، ای او بی آئی، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، ایف آئی اے، نادرا اور دیگر وفاقی محکمے شامل ہیں۔وفاقی محتسب کا مقصد عوام کو سستا، تیز اور مؤثر انصاف فراہم کرنا ہے اور موصول ہونے والی شکایات کو 60 دن کے اندر حل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button