National

In Faisalabad, the cell, the outlet became a battlefield, women clashed, aerial firing, police also arrived.

Faisalabad(94 news) فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر شاپنگ مال میں کپڑوں کے معروف برانڈ نے سیل لگائی تو آؤٹ لیٹ میدان جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ کوہ نور میں شاپنگ پلازا میں ایک برانڈ (سفائیر) نے سیل لگا دی ایک سوٹ کی خریداری پر خواتین کی تکرار، لاتوں، مکوں اور گھونسوں میں بدل گئی، دھکم پیل، ہاتھا پائی اور چھینا جھپٹی کی متعدد ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

آؤٹ لیٹ میدان جنگ بنا تو خواتین نے اپنے مردوں کو بھی بلا لیا جس سے لڑائی میں اور اضافہ ہوگیا، مردوں نے نہ صرف ایک دوسرے پر خوب جوتے برسائے بلکہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔اسی دوران ایک شخص پستول نکال کر لڑائی میں کود پڑا اور ہوائی فائرنگ کردی، جسے تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تشدد میں ملوث 6 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ2015ء میں بھی اسی معروف برانڈ کی سیل کے دوران خواتین میں خوب ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close