بین الاقوامی

مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کے دوران "ہٹلر” کے نعرے لگ گئے

 نیویارک(آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کے دوران مظاہرین نے ہٹلر کے نعرے لگادئیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ دفتر کے سامنے احتجاج میں مظاہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے میں پاکستانیوں کے ساتھ کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے مودی حکومت، کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور ہٹلر مودی کے نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہٹلر مودی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مقررین کا کہنا تھا کہ مودی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کروارہا ہے، کشمیری قوم مودی کے اقوام متحدہ کے خطاب کو مسترد کرتی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق میں قراردادیں منظور کرچکی ہے، مودی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پیروں تلے روند رہا ہے۔مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button