فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) جی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
کامیاب امیدواران کا اعلان 29 جون کو کیا جائیگا۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ صدر کیلئے ڈاکٹر ارم سلطانہ، نائب صدر کیلئے سید خاظم علی شاہ، جنرل سیکرٹری کیلئے حامد حماد، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر عبدالعزیز اور فنانس سیکرٹری کیلئے کامران اشفاق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کا تعلق مختلف گروپوں سے ہے۔
اے ایس اے کی تین رکنی الیکشن کمیٹی ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب، ڈاکٹر عمران مسلم اور ڈاکٹر ضیا الرحمٰن ضیا نے سکروٹنی کے بعد تمام کاغذات کو درست قرار دیا ہے۔ تاہم ان کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان پولنگ ڈے (29 جون) کو کیا جائیگا۔


