قومی

فیصل آباد: جرمن بینک کا واسا کے ساتھ 40 ملین یورو کی مالیت کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے عزم

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW) کے 5 رکنی مشن نے واسا فیصل آباد کے ساتھ 40 ملین یورو کی مالیت کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے کامیاب دورہ فیصل آباد کے بعد 5 رکنی مشن نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے ملاقات کی اور واسا فیصل آباد کی کارکردگی کو سراہا اور 40 ملین یورو لاگت کے کلائمیٹ ریزسٹینس پروگرام کے حوالے سے اپنے دورہ کو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا ۔ اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW) مشن جس کی قیادت ہیڈ آف ڈویژن انفراسٹرکچر ایند فنانس مسٹر ٹورسٹن جیلسٹڈ (Mr. Torsten Jellestad) کررہے تھے نے الوداعی ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئئرنگ ثاقب رضا و دیگر افسران بھی مود تھے ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW) واسا فیصل آباد کے ساتھ باہمی کلائمیٹ ریزسٹینس پراجیکٹ کرے گا جس کے تحت ان لائن پر 15 ٹیوب ویلز کو بحال کیا جائے گا ، ایک نیا ٹینک اور 6 نئی ٹینکیاں تعمیر کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ گلفشاں واٹر ورکس کو 3 ملین گیلن کے جدید ریپڈ سینڈ فلٹر پر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ایف ڈبلیو نے سائٹس کا وزٹ مکمل کر لیا ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ پراجیکٹ آئندہ سال وسط میں باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا جس پر مجموعی طور پر 40 ملین یورو لاگت آئے گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ کے ایف ڈبلیو کے مجوزہ پراجیکٹ کی تکمیل سے واسا فیصل آباد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مزید جدت کا سکے گا جس سے ایک طرف پانی کا معیار بہترین اور پانی کا ضیاع بھی ممکن ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button