تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد، چیمبر آف کامرس کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر رانا تنویر احمد کے اعزاز میں عشائیہ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے رانا تنویر احمد کے اعزاز میں رانا ذوالفقار کی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور رانا تنویر احمد کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رانا سکندر اعظم، طاہر ایوب، چوہدری خوشحال گجر، عامر نواز سندھو، رانا عمران، جاوید شریف گھمن، رانا ندیم، رانا ظہیر، چوہدری طارق سعید، عامر کمبوہ اور دیگر نے رانا تنویر احمد کا پرتپاک استقبال کیا۔

شرکاء نے رانا تنویر احمد کو چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے۔ امید ہے کہ رانا تنویر احمد اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے تاجر برادری کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچائیں گے۔

عشائیے کے موقع پر شرکاء نے باہمی ملاقات کی اور کاروباری و تجارتی امور سمیت تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں رانا تنویر احمد کی کامیابی اور آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ **

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button