National

Faisalabad: Dr. Firdous Ashiq Awan inaugurated Corona Vaccine Mobile Camp

Faisalabad(94 news) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ضلع کونسل میں میڈیاکے نمائندگان کو ویکسین لگاکرکوروناویکسین موبائل کیمپ کاافتتاح کیا۔ صوبائی وزیر کلچروکالونیزمیاں خیال احمدکاسترو،ایم این اے فیض اللہ کموکا،ڈویژنل کمشنرثاقب منان،ڈپٹی کمشنرمحمدعلی اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔معاون خصوصی اطلاعات نے ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں چوتھے ستون کی ترقی وفلاح کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صحافیوں کیلئے کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کے تعاون کے بغیر کورونا سے بچاؤ کی آگاہی ممکن نہیں اور میڈیاکے مثبت کردار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کے صحافیوں کیلئے ویکسین کا آغاز کیاگیاکیونکہ صحافی کا صحت مند رہنا انتہائی ضروری ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ سیاست میں گندگی اور تعفن پھیلا ہے اسے دورکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال قبل فیصل آباد کی انڈسٹری کی جو صورتحال تھی ہر مزدور اس کا گواہ ہے۔لاکھوں مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی پیدا کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جب مزدور کو خوشحال کیا جائے تب ملک خوشحال ہوتا ہے، آج پورے پنجاب میں انڈسٹری پورے جوبن پر ہے۔ہم نے جو صنعتی شعبہ میں ریلیف دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا آج چہرہ کھل چکا ہے کہ ملک خوشحالی کی طرف چل پڑا ہے۔ہم نے ابھی دو سال مزید ملک کیلئے محنت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی محافظ ہیں اورایک ایک پیسہ عوام کی خوشحالی پر خرچ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں ملک کے 70۔ ارب روپے بچائے ہیں جو بجٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ہم ان پیسوں سے سڑکیں، یونیورسٹیز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق دو نہیں ایک پاکستان بنایا جارہا ہے۔ہم نے پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کا مشترکہ بجٹ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فیصل آباد کو نانا کی دکان سمجھ کر لوٹا ہے،شہر کی قیمتی اراضی کو جس طرح لوٹا گیا ہے ان حواریوں میں کچھ لندن میں چلے گئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ فیصل آباد کی انتظامیہ نے جس طرح 6 ہزار سے زائد ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیاسے واگزار کرائی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ہم کارکنوں کا جائز حق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گئے اوریہ حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چھوٹی انڈسٹری کو منافع دیا ہے نئی زرعی پالیسی میں کسان کارڈز سے کسان کے حق کو یقینی بنایا ہے۔معیشت کی گاڑی پٹڑی پر رواں دواں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں پھلتا پھولتااورخوشحال پاکستان ابھرکرسامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں،وکلاء اور مزدوروں کو فیکٹریز میں کورونا ویکسینیشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی عمل سے آتی ہے جو حکومتی پالیسی سے نچلی سطح پر منتقل ہوگا۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ضلع کونسل میں سوشل میڈیا ورکرز سے بھی ملاقات کی اوران کی جاری سروسز کو سراہا۔انہوں نے بتایاکہ ہرضلع سے سوشل میڈیاٹیم بنائی جارہی ہیں جس کا مقصد حکومتی پالیسیوں کو اجاگرکرنا ہے۔معاون خصوصی نے سرکٹ ہاؤس کے لان میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا۔بعد ازاں معاون خصوصی اطلاعات نے سرکٹ ہاؤس میں ویسٹ پنجاب کے پارٹی ورکرز سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر کلچر میاں خیال کاسترو،ایم این اے/صدر ویسٹ ریجن فیض اللہ کموکا،فردوس رائے اور تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں جنہیں ان کا جائز مقام دلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی میں پارٹی ورکرز کو بھی شامل کیاگیاہے۔انہوں نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ وہ ارکان اسمبلی سے قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی مسائل کاحل یقینی بنایا جائے انہیں درپیش مسائل کا ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے پارٹی ورکرز کی طرف سے پیش کئے گئے بعض تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر رانا جاوید اشرف،ثناء اللہ گورسی ودیگرنے معاون خصوصی اطلاعات کوفیصل آبادکا دورہ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔انہوں نے خواتین پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔معاون خصوصی اطلاعات نے دورہ فیصل آبادکے دوران یونیورسٹی آف فیصل آبادکا دورہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button