قومی

بیت المال سمندری وتاندلیانوالہ کے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم

فیصل آباد (94 نیوز) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال فیصل آباد کے زیر اہتمام سمندری میں ضلعی بیت المال کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے میٹنگ روم میونسپل کمیٹی میں تحصیل سمندری اور تحصیل تاندلیانوالہ کے مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی بیت المال کمیٹی نے تحصیل سمندری اور تاندلیانوالہ کے مستحقین میں مالی امداد کے 33، مالی امداد برائے معزور افراد کے 4، تعلیمی وظائف کا 1، اور جہیز فنڈ کے 2 چیکس تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں خصوصی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال فیصل آباد جناب فاروق بٹ، اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان، ناصر محمود اعوان سوشل ویلفیئر آفیسر سمندری، سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد خالد، سعد اللہ بلوچ، ارشد کسانہ، رانا ندیم اور ضلعی بیت المال کمیٹی فیصل آباد کے ممبران نے شرکت کی اور شرکاء میں چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق بٹ نے کہا کہ مالی امداد کی یہ رقم نئے کاروبار کے آغاز یا مثبت کاموں پر خرچ کی جائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت پنجاب دوسرے فلاحی پروگراموں کی طرح بیت المال کے فنڈز سے بھی غرباء کو معاشرے کا اہم حصہ بنانے میں کوشاں ہے۔تقریب سے ناصر محمود اعوان سوشل ویلفیئر آفیسر سمندری، میاں محمد خالد، سعد اللہ بلوچ اور رانا ندیم نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button