قومی
عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل زیرحراست


راولپنڈی (94 نیوز) سیکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا، سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا،تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔



