قومی

عمران نیازی کیخلاف لانگ مارچ کرسکتے ہیں، سید حسن مرتضیٰ

سیاستدانوں کو چور کہنے والے خود کیا کررہے ہیں؟ سب کے سامنے ہے۔

لاہور (94 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضٰی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا یہ موقف اصولی ہے کہ عمران کی سوچ سے جمہوریت اور آئین کو خطرہ ہے، کارکنان کے مطالبہ پر لانگ مارچ کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب کادورہ انتہائی کامیاب رہا ہے،بلاول نے اصولی موقف اختیا ر کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی چند ماہ میں یہ تبدیلی لائے کہ ہر شعبہ میں بے چینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ، تبدیلی سرکارکے اقتدار میں آنے کے بعد تاجروں میں یہ تبدیلی آئی کہ انہوں نے اپنی دکانیں بند کردیں، صنعت کاروں نے اپنی صنعتوں کو تالہ لگادیا ،سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری روک دی ، کار ڈیلرزایسوسی ایشن نے شٹر ڈاؤن کردیا ، مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، عوام کی قوت خرید بھی تبدیل ہو کر نچلی سطح پر چلی گئی ۔انہوں نے کہاکہ روٹی ، نان ،گیس ،پٹرول، آٹا، میدہ، چینی، بجلی، چاول ،دالیں سمیت ہر شے کی قیمت تبدیل ہوگئی ، تبدیلی سرکاری نے ہر محکمہ میں تبدیلی کو  جنم دیا اور اب کوئی محکمہ بھی عوام کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو چور کہنے والے خود کیا کررہے ہیں ؟یہ سب کے سامنے ہے ،بنکوں اورمالیاتی اداروں میں نئے مسائل کے جنم لینے کی تبدیلی آچکی ہے اور ہر طرف سے عوام کش تبدیلی محسوس کی جارہی ہے ،اس تبدیلی کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کے خلاف موثر احتجاج کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button