National

Imran Khan is no longer Sadiq and Amin, after his arrest he was transferred to Attock Jail

Apartments (94 news) عمران خان کو گرفتاری کے بعد اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹر وے اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں بائی روڈ ہی اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹک جیل منتقل کیا گیا،اٹک جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا

اسلام آباد منتقلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close