قومی

عمران خان الیکشن چاہتے ہیں تو پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفےدیں، قمرالزمان کائرہ

اسلام آباد (94 نیوز) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفے دے دیں

انہوں نے کہا کہ کوئی الیکشن نہیں ہو گا، ہم نےانہیں جواب دیا ہے، عمران خان نے جو زور لگانا تھا لگا لیا اب ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ پرامن اور آئین و قانون کے مطابق تھے، خان صاحب اور ان کے ساتھی خونی مارچ کرنا چاہتے تھے۔خان صاحب نے کہا تھا کہ میں تب اٹھوں گا جب الیکشن کا اعلان ہو جائے گا، اگر ہم نہ روکتے تو میڈیا کہتا کہ حکومت کا کیا کام ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدالتی حکم بھی نہیں مانا۔

قمر زمان کائرہ نےمزید کہا کہ نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او کا ممبر ہے، اگر ہم نے کسی ملک سے تجارت بند کر دی تو پابندی لگتی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 6 دن کی ڈید لائن دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر 6 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔گذشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ چھ دن کے مہلت کے بعد قوم کو باہر نکالوں گا۔ کارکنوں کو عمران خان نے6 روز میں احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں اگر انہوں نے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو میں پھر سے نکلوں گا اور اب ہم تیاری کر کے نکلیں گے ہم اس وقت جب نکلے تو ہماری کوئی تیاری نہیں تھی پولیس کے تماشے دیکھ کر ہمارے لوگ غصے میں تھے. عمران خان نے کہا کہ ہمیں سرینگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت نہیں مل رہی تھی اس لیے ہم نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک پر جمع ہونے کا کہا تھا کیونکہ ہم نے اپنے کارکنان کو کہیں تو جمع کرنا تھا تاہم ہمیں ڈی چوک پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں تھیں. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنان کا جذبہ 20 گھنٹے دیکھتا رہا جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اسلام آباد میں تو عام لوگ گھروں سے نکلے ہوئے تھے جن پر انتظامیہ کی جانب سے شیلنگ کی گئی شیلنگ کے باوجود لوگ آتے گئے اور خواتین بھی کھڑی رہیں عمران خان نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں پوچھا ہے کہ کیا ہمیں احتجاج کرنے کا حق ہے کہ نہیں وہ بھی ان چوروں کے خلاف اسمبلیوں میں اس وقت ہونے والا ڈرامہ غیر قانونی ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button