Events / Seminars

Protest rally against Additional DG FIA Khuda Bakhsh becoming expected advisor to the government

Faisalabad(94 news)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی طرف سے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے خدا بخش کو حکومت پاکستان کا ایڈوائیزر مقرر کرنے کے حکومت کے متوقع فیصلہ پر ملک بھر میں بھر پور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ضلع کونسل چوک میں میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین مفتی پیرسیدخبیب احمد شاہ نقشبندی‘ مولاناغازی عبد الرشید‘ مولانا عزیزالرحمن رحیمی‘ صاحبزادہ مبشرمحمود‘ مفتی فضل الرحمان ناصر‘ مفتی حامدصدیق‘ مولاناکرم داد حزیفی‘ سیدعبیدالرحمان شاہ‘ مولانا شبیراحمدعثمانی‘ مولانا صابرسرھندی نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کو نوازنے کا سلسلہ فوری طور پر ترک کرے۔ حکومت نے ملک ابوبکر خدابخش نتھو کو حکومت پاکستان کا ایڈوائیر مقرر کیا تو ملک بھر میں احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گے۔

قائدین نے کہا کہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ملک ابوبکر خدابخش نتھوکہ کی ریٹائرمنٹ کی مدت 6 جنوری کو پوری ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم کے برخلاف ایسے شرپسند شخص کو حکومت پاکستان کا ایڈوائزر مقرر کرکے ملک میں امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ مگر حکمران سن لیں محمد عربیﷺکے پروانے اس حکومتی سازش کو کسی شکل میں کامیاب نہیں ہونے دے گے۔ اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی انتشار کا شکار ہے مگر حکومت جان بوجھ کر ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو ملک میں فساد کا باعث ہیں۔ متعصب،شرپسند افسر ملک خدا بخش نتھوکہ کو کنٹریکٹ پر اعلیٰ حکومتی عہدہ دینے کے کوشش اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ حکومت فوری طور پر اپنا یہ ارادہ ختم کرے۔ یہ ملک ناموس رسالت کے پروانوں اور محمد عربیﷺ کے دیوانوں کا ہے۔ اس افسر کا ریکارڈ نکلوا کر دیکھا جائے تو جہاں بھی تعیناتی ہوئی وہیں بڑے بڑے فسادات ہوئے۔ آئینی طور پر کالعدم قرار دی گئی قادیانی شرپسند تنظیموں کے ساتھ مل کر شیعہ سنی اور مسلم قادیانی فسادات کروائے گئے۔ انہوں نے کہا حکومت قادیانیوں کی سرپرستی چھوڑ دے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button