بین الاقوامی

طالبان مضبوط ترین فوجی پوزیشن میں ہیں، امریکی صدرکا اعتراف

واشنگٹن (94 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ طالبان 2001 کے بعد اس وقت کی مضبوط ترین پوزیشن پر آچکے ہیں، ہم افغانستان میں قوم بنانے نہیں گئے تھے بلکہ امریکہ پر حملوں کو روکنے کیلئے گئے تھے اور ہم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے اعتراف کیا کہ طالبان اس وقت 2001 کے بعد کی مضبوط ترین فوجی سطح پر ہیں ، امریکہ افغانستان میں قوم بنانے نہیں گیا تھا ، اپنے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے۔ امریکہ نے افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں، امریکہ کا مقصد اپنے ملک پر حملوں کو روکنا اور القاعدہ کو کمزور کرنا تھا جو حاصل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 31 اگست تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیں نکال لی جائیں گی۔ امریکی فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والے افغانوں کے حوالے سے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ان کیلئے امریکہ میں گھر ہے، ان لوگوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے جلد ہی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button