قومی

1345 افراد کا قاتل کلبھوشن پاکستان میں اور کیا کرنے والا تھا؟

اسلام آباد (94نیوز) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ وہ سابق ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت 1345 پاکستانیوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے جبکہ اس نے مختلف کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ کلبھوشن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سی پیک کو تباہ کرنے کیلئے آیا تھا۔

پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جمع کرانے کیلئے تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔ پاکستان کے تحریری جواب میں کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات اور مختلف شواہد کو شامل کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ کلبھوشن سابق ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت 1345 پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔کلبھوشن مبارک پاٹیل کے نام سے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے، اس بات کا اعتراف وہ خود بھی کر چکا ہے جبکہ بھارت کلبھوشن کو جاسوس قراردینے کی تردید کرتا ہے۔ بھارت کلبھوشن کی پاکستان میں حسین مبارک پٹیل کے نام سے رہنے کی معقول وجہ آج تک نہیں بتا سکا۔

کلبھوشن یادیو کرکٹ، سیاحت، امپورٹ ایکسپورٹ کو تباہ کر کے پاکستان کی معیشت کو تین ارب ڈالر کا نقصان پہنچاچکا ہے۔ بھارتی جاسوس یہ اعتراف کرچکا ہے کہ اسے بھارتی حکومت نے سی پیک کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان بھیجا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button