قومی

صدر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی

اسلام آباد (94 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔ منظوری کے بعد پیمرا ترمیمی بل اب ایکٹ بن گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے میڈیا ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کی آمریت سے جنم لینے والے پیمرا کے کالے قانون کو پیمرا(ترمیمی) بل 2023 کی صورت دستور پاکستان کی جمہوری و بنیادی انسانی حقوق کی حدود میں لے آئے ہیں۔

آرٹیکل 19 کو قانون کا حصہ بناکر اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنادیا ہے، دوماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر سرکاری اشتہارات کی بندش، پیمرا چیئرمین سے اختیارات کی کونسل آف کمپلینٹس کو منتقلی، پی بی اے اور پی ایف یو جے کے نمائندوں کی کونسل میں شمولیت سمیت ایسے کئی اقدامات اب قانون بن چکے ہیں۔ مشاورت سے تیار ہونے والا یہ متفقہ قانون میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، ایمینڈ، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، وزارت اطلاعات اور پیمرا کے افسران سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے رہنمائی، معاونت اور مدد کی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق کابینہ، پارلیمان کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button