قومیکامرس

چکن کی قیمت میں 25 روپے کمی کا اعلان

لاہور (94 نیوز) پنجاب  حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 25 روپے فی کلو کم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

تفصٰلات کے مطابق رمضان پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے قائم صوبائی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور وزیر صنعت چوہدری شافع نے شرکت کی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں مرغی کے گوشت کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 10 روپے کلو اور رمضان بازاروں میں 25 روپے فی کلو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ وزیر صنعت پنجاب شافع حسین کا کہنا تھا کہ اشیا کی قیمتیں نیچے لائیں گے۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے اجلاس کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button