قومی

سعودی سرمایہ کاری کے عوض اپنی فوج کو کسی جنگ میں نہیں جھونکیں گے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (94نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بھاری سرمایہ کاری آنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی فوج کو یمن کی جنگ میں جھونکیں۔

سعودی ولی عہد کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بھی اتنی بڑی سرمایہ کاری ہوتی ہے تو لوگ اس میں سازشیں ڈھونڈنے لگ جاتے ہیں ۔ لیکن میں یہ واضح کردوں کہ پاک فوج کو یمن کی جنگ میں نہیں جھونکیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے ملاقات کی۔ راحیل شریف نے اس ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد کے وجود کا مقصد بتایا اور واضح طور پر کہا کہ یہ کسی ملک ، فرقے یا خطے کے خلاف نہیں ہے۔ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن یہ ہماری اپنی مرضی سے ہوگی، انہیں کہیں بھی ضرورت ہوگی تو ہم ان کی مدد کریں گے۔

این آر او کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو باتوں میں این آر او کی بات نکل آئی ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان دو این آر او کرچکا ہے ۔ لبنان کے وزیر اعظم نے کہا کہ میں بالکل واضح کہنا چاہتا ہوں کہ اب ہم اس ڈگر پر نہیں چلیں گے کیونکہ نواز شریف نے ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا گیا جس کا ہمیں افسوس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button