تقریبات/سیمینارز

شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریری مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلباء کے اعزاز میں تقریب

فیصل آباد (94 نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول 258 ر۔ب فیصل آباد میں، ہفتہ شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈویژن لیول، پنجاب لیول اور فیصل آباد بورڈ میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیا گیا۔

تقریب میں ملک جناب عمر فاروق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب، علی احمد سیان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد، طاہر صدیقی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) فیصل آباد نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے ابو ہریرہ چوہدری ونر تقریری مقابلہ ڈویژن فیصل آباد کو نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close