Events / Seminars
CTO's visit to the office of All Pakistan Bed Sheets and Upholstery Manufacturers Association, determined to ensure the flow of Canal Road traffic.

کیپٹن فاروق خاں،عارف احسان ملک،محمد بلال جمیل، عمران محمود شیخ، شہزاد احمد،محمد طیب اورخالد ندیم کی خصوصی شرکت

Faisalabad (94 news) فیصل آباد کے چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ بڑا اور مصروف ترین شہر ہونے کے ناطے فیصل آباد میں ٹریفک کے مسائل بھی اتنے ہی زیادہ گھبیر ہیں لیکن تاجروں، صنعتکاروں اورشہریوں کے بھر پور تعاون اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ٹیم ورک سے ٹریفک مسائل نہ صرف انڈرکنٹرول ہیں بلکہ ان میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے انسپکٹر حامداعوان کے ہمراہ آج یہاں آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے دفترمیں سینئروائس چیئرمین کیپٹن فاروق خاں، سابق مرکزی چیئرمین عارف احسان ملک ، سینئر رہنماﺅں انجینئر محمد بلال جمیل ، عمران محمود شیخ ، شہزاد احمد ،محمد طیب ،خالد ندیم اور ایسوسی ایشن کے ممبران گفتگو کے دوران کہی۔
اس موقع پر APBUMA کے سینئر رہنماﺅں نے شہر میں ٹریفک عملہ کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی اور اسمیں مزید بہتری کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔ ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے APBUMA ہاﺅس میں لرننگ لائسنس کےلئے کاﺅنٹر کی سہولت کا اعلان کرنے کے ساتھ کینال روڈ کے اطراف کی سڑکوں کشمیر پل اور ایڈن گارڈن پر بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔