قومی

سی ٹی او ناصر جاوید رانا کی ڈی ایس پیز کیساتھ اہم میٹنگ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات

فیصل آباد (94 نیوز) چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی ٹریفک سے ٹریفک نظام میں بہتری، حادثات کی روک تھام اور جاری مہمات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی اس اہم اجلاس میں سی ٹی او نے کہا کہ سڑکوں پر تمام شہریوں کی قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اس سلسلے میں ون وے، خطرناک انداز ڈرائیونگ تیز رفتاری جیسے وائلیشنز کو مکمل طور پر روکا جائے شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی صورت بھی ڈرائیونگ نہ کریں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے تمام سنٹرز کو حسب معمول فعال رکھا جائے اور تمام بنیادی سہولیات شہریوں کو بہم پہنچائی جائیں اس میٹنگ میں ٹریفک کے تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی سی ٹی او نے ٹریفک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا رش والے مقامات کی تفصیل چیک کی اور بہتر ٹریفک بہاؤ کے حوالے سے متعدد احکامات جاری کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button