بین الاقوامی

پاکستان نے 2200 بھارتیوں کو ویزے جاری کر دئیے

اسلام آباد (94نیوز) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ برادری کے 2200 افرادکو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کو ویزے بین المذاہب ہم آہنگی اور آپس میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جاری کیے گئے ہیں ۔یہ پیغام حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری کیا گیاہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرتار پور راہدری کے معاملے پر واہگہ بارڈر پر ہونے والے مذاکرات کو بھارت کی جانب سے عین وقت پر منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم بھارت اور پاکستان کی جانب سے 16 اپریل کو مذاکرات پر اتفاق کر لیا گیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button