National
No plan to privatize schools, caretaker chief minister


Lahore (94 news) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اساتذہ کے احتجاج اور گرفتاریوں سے متعلق صحافی نے سوال کیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ سب کو پُرامن احتجاج کا حق ہے ، اساتذہ پرامن احتجاج کرینگے تو میں بھی اس میں شامل ہوجاؤنگا، لیکن کسی کو تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ کون سا طریقہ ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں پڑھنے ہی نہیں دینا،یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ٹیچر اسکولوں میں ہی نہ آئیں۔