National

Superior University students visit FDA office, Metro Bus Service mega project will introduce new culture in urban development, Director General Asif Chaudhry's briefing

وفد میں محمدعزیر ندیم، محمد اویس، صرام جاوید، فرحان نواز اور معظم شامل، طلباء کی ڈی جی ایف ڈی اے کی بریفنگ میں گہری دلچسپی،

Faisalabad(94 News City Reporter) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد میں میٹرو بس سروس کے مجوزہ میگا پراجیکٹ سے شہری ترقی میں نیا کلچر متعارف ہوسکتا ہے جس کی بدولت عوامی فلاح وبہبود اور سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ جدید سماجی و معاشی ترقی کو نئی راہیں ملیں گی۔ انہوں نے یہ بات نجی یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے اپنے ریسرچ پراجیکٹ کے حوالے سے ایف ڈی اے کادورہ کیا جن میں بی ایسای کامرسکے طالب علم عزیر ندیم، محمد اویس، صرام جاوید، فرحان نواز اور معظم شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے طلباء کے گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ایف ڈی اے کی سروسز اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں اور شہری ترقی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ان کے تصورات اور معلومات کو واضح ہونی چاہیئے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے میٹرو بس سروس کے مجوزہ پراجیکٹ کے بارے میں عوامی سوچ سے متعلق ان کے سوالات پر کہا کہ اربن ٹرانسپورٹ کی معیاری اور وقار سہولیات اس شہر کا دیرینہ مسئلہ ہے جس کے پائیدار حل کیلئے حکومت پنجاب نے میٹرو بس سروس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مکمل ہونے سے آئندہ نسلیں جدید ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی معاونت سے اس منصوبے کی پلاننگ کی گئی ہے اس سلسلے میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی جاری ہے اور حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے طلبا کو بتایا کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے معاملات سمیت ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول سترہ رہائشی کالونیوں اور اٹھارہ کمرشل مارکیٹس کا انتظام وانصرام بھی چلایا جارہا ہے جبکہ ایف ڈی اے کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے ون ونڈؤ کاؤنٹر کام کر رہا ہے اور سروسز سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1237بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ مکمل کیا ہے جو سپورٹس کی معیاری سہولیات کے میدان میں عظیم اضافہ جس کہ ہر سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ اور شہری ترقی میں عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی ضرورت وافادیت سے بھی آگاہ کیا۔ طالب علموں کے گروپ نے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ملاقات کے دوران انہیں تعمیر وترقی کے حوالے سے بے حد مفید معلومات حاصل ہوگی ہیں جو انکے ریسرچ پراجیکٹ اور دیگر تعلیمی ضروریات میں کار آمد ثابت ہوں گی۔
۔۔۔///۔۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button