کالم

سر گنگا رام کی تخلیقات آج بھی پاکستان میں روشن ہیں

گنگا رام جدید لاہور کے معمار تھے دیال سنگھ مجیٹھیا اور رائے بہادر گنگا رام جدید لاہور کی دو ممتاز غیر مسلم شخصیات تھیں۔ آج لاہور میں دیال سنگھ کالج، دیال سنگھ لائبریری، دیال سنگھ مینشن اور گنگا رام ہسپتال ان دونوں کی یاد دلاتا ہے۔ 1851میں شیخوپورہ کے علاقے مانگٹانوالہ میں پیدا ہونے والے گنگا رام ماہر تعمیرات ،سول انجینئیر اور سیوا کار تھے۔لاہور میں موجود بہت سی عمارتوں کے ڈیزائن گنگا رام ہی نے بنائے تھے جن میں جی پی او (جنرل پوسٹ آفس)، لاہور میوزیم (عجائب گھر)، این سی اے، میوہسپتال لا البرٹ وکٹر وارڈ،کنگا رام ہسپتال، ایجی سن کالج اور لاہور کالج برائے خواتین بھی شامل ہیں۔

لائلپور کانقشہ انہوں نے ہی یونین جیک پر آٹھ بازار بناکرتیارکیا تھا۔ جڑانوالہ کے قریب ان کا گاؤں گنگاپور ہے جس کامرکزی چوک آٹھ بازاروں پر مشتمل ہے ۔یہیں انہوں نے گھوڑا ٹرین متعارف کروائی انگریز سرکار نے انہیں بہت سے خطابات دئیے۔ دس جولائی 1927 کو وہ وفات پا گئے توان کی راکھ کو لندن سے لا کر دریائے راوی میں بھی بہایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button