قومی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر نوجوان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج


سکھر (94 نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر نوجوان کے خلاف سکھر میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دادلو میں درج ایف آئی آر میں الزام ہے کہ منیب اندھڑ نے صدرِ مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور غیر اخلاقی پوسٹ کی تھی جس سے معاشرتی انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم منیب اندھڑ نہ ملا تو اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔



