قومی

سمندری:مسلم لیگ ن کے سلیمان ساگر کو یوتھ آرگنائزیشن مینارٹی ونگ پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا

فیصل آباد (94 نیوز) سمندری مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن سلیمان ساگر کو مسلم لیگ( ن) یوتھ آرگنائزیشن مینارٹی ونگ پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ ان کا تعلق تحصیل سمندری کے گاؤں عیسٰی نگری سے ہے وہ ایک تعلیم یافتہ اور دانشمند مینارٹی لیڈر ہیں ان کے والد بشپ اقبال دانش 1989 سے مسلم لیگ (ن) کے وفادار اور مخلص کارکن ہیں جنہوں 2013 میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کی مینارٹی سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شروع سے ہی مسلم لیگ ن کے ساتھی ہیں اور انشاءاللہ مرتے دم تک رہیں گے میں نے اپنے اپنے بیٹے سلیمان ساگر کو مسلم لیگ (ن )کی خدمت میں میدان میں اتارا ہے ہم اپنے قائد محترم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر قیادت پر ہم مکمل اعتماد کرتے ہیں جو اپنی دانشمندانہ سوچ اور حب الوطنی سے ملک پاکستان کو آگے لے کر چل رہے ہیں میں مسلم لیگ کی اعلی قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نہ صرف ہماری مسلم لیگ (ن) میں خدمات کو سراہا بلکہ میرے بیٹے سلیمان ساگر پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ پنجاب مینارٹی یوتھ ونگ کا سینئر نائب صدر منتخب کیا اور مزہبی اقلیتوں کے دل جیت لیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button