قومی

پاک فوج عام انتخابات میں تعاون فراہم کریگی، کورکمانڈرزکانفرنس

راولپنڈی (94 نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت  دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، دہشتگرد عناصر، سہولت کاروں کے خلاف پوری ریاستی طاقت سے نمٹنے کا واضح پیغام بھی دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، شرکاء نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button