Videosتقریبات/سیمینارز

چلڈرن ہسپتال میں نیوٹریشن آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

ڈاکٹر نگینہ شہزادی کی صدارت، مہمان خصوصی ڈاکٹر حوریہ عامر، ڈاکٹر حبیب بٹر، ڈاکٹر رضوان بھٹی پی آر او ٹو آر پی او، ڈاکٹر عبدالرزاق مغل کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (میاں ندیم احمد 94 نیوز) چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے شعبہ معدہ،جگر،آنت اور نیوٹریشن کے زیراہتمام "مارچ غذا کا مہینہ” کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی کے زیرنگرانی ہوا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حوریہ عامر تھیں۔ جبکہ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر، ڈاکٹر عبدالرزاق مغل ڈین چلڈرن ہسپتال، ڈاکٹر خالد فخر، ڈاکٹر رضوان بھٹی پی آر او ٹو آر پی او، ڈاکٹر احمد علی ورک، ڈاکٹر آصف ورک اور ماہرین غذائیت ڈاکٹر احمد دین، ڈاکٹر اللہ رکھا اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پیر میڈٰکل سٹاف کے علاوہ بچوں اور والدین نے شرکت کی، سیمینار اور واک کا مقصد والدین میں غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانا تھا، اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں والدین کو ڈاکٹر مفید مشورے دے رہے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button