بین الاقوامی

سعودی ائیر پورٹ پر باغیوں کا حملہ،مسافر طیارے میں آگ لگ گیی

ریاض(94 نیوز) سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے حملے سے ایک طیارے میں آگ لگ گئی ہے۔

عرب میڈ یا کے مطابق عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کے حملے میں سویلین طیارے کو نشانہ بنا یا گیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اس پر کچھ دیر میں قابو پالیا گیا۔انہوں نے کہا ابھا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ایک جنگی جرم ہے،ہم شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ کے مطابق حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چار ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا جن میں بم نصب تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button