قومی

مظاہرین سے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی وجہ سامنے آگیی

اسلام آباد(94 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بنیادی تنخواہ میں 40 فیصد اضافے کے مطالبے کی وجہ سے مظاہرین سے ڈیڈ لاک ہے جبکہ مظاہرین کے دیگر تمام مطالبا ت منظور کرلیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کے مظاہرے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے 16فیصد الاؤنس دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور ہم 16گریڈ تک تنخواہیں بڑھانے کے لیے تیار ہیں مگر مظاہرین الاونس میں  40 فیصد اضافہ چاہتے ہیں۔ وفاقی ملازمین کی پریشانی سے آگاہ ہیں اور ملازمین سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی ملازمین کو بھی حکومت کی مشکلات کا ادراک ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کا تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے خلاف احتجاج تشدد میں بدل گیا ہے۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے باعث وزيراعظم ہاؤس اور سيکرٹريٹ جانے والا راستہ بند ہوگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button