قومی

ایف آئی سی میں گاڑی پارکنگ فیس 30 روپے موٹرسائیکل10روپے مقرر

مریضوں کو علاج معالجہ و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، کمشنر سلوت سعید

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال (ایف آئی سی) میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید ومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرکے ایف آئی سی کے بعض امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ایف آئی سی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پیش اورآئندہ چار ماہ کے لئے بجٹ پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کے ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے نئے طے پانے والے معاہدہ پر فی الفور عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی طرف سے پارکنگ نظام کو ٹیک اوور کرنے سے مسائل حل ہوئے ہیں اور اب گاڑی 30 روپے اور موٹرسائیکل کی فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔اجلاس میں ہسپتال کے پرانے ناکارہ سامان کی نیلامی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے ہسپتال میں مرمت وبحالی کے جاری کاموں سے بھی آگاہی لی۔کمشنر فیصل آباد نے ایف آئی سی ہسپتال کے مالیاتی،طبی وانتظامی امورکو شفاف رکھنے کی تاکید کی اورکہا کہ دستیاب وسائل کو دانشمندی سے بروئے کار لانا ترجیح ہے۔کمشنر نے میڈیسن کے لئے درکاربجٹ سے آگاہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ہاسپٹل واچ پروگرام بھی جاری رہے گا۔دریں اثناء کمشنر نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کی زیرصدارت فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے امور کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button