قومی

ریاض حسین انجم منافع خوروں وذخیرہ اندوزوں کیخلاف ان ایکشن، پولٹری آڑھتی اورسیلز مینجر گرفتار،10 روز کیلئےجیل اور2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر کے ہمراہ چھاپہ مارکرانسداد منافع خوری وذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت پولٹری کا بڑا سپلائی کنندہ آڑھتی اورسیلز مینجر گرفتار کرکے 10 روز کے لئے ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 7 روز جیل کی سزا ہوگی۔

ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بتایا کہ ملت روڈ گھونا سٹاپ پر پولٹری کا من مانی ریٹ مقرر کرکے سپلائی کیا جارہا تھااورسرکاری طور پر مقررہ نرخ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر پولٹری کے آڑھتی محمد ریحان اور سیلز مینجر محمد طیب کو گرفتار اور دفتر سیل کردیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close