تقریبات/سیمینارزقومی

شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی

لاہور (94 نیوز) رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی۔ شب معراج وہ رات ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا، یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا جب حضرت جبرائیل علیہ السلام براق لے کر نبی آخرالزماںﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے، حضور اکرم اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرامؑ نے آپ کی اقتداءمیں نماز ادا کی اور پھرآپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے،

اس واقعے کو قرآن کریم کی سورةاسراء پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے، سفر معراج کے دوران رسول کریم کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرامؑ سے بھی ہوئی،اسی سفر میں امت محمد یہ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے،
شب معراج کو اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، گناہوں سے بخشش اور ملکی سلامتی کے لئے رب ذوالجلال کی بارگاہ میں التجائیں کی جاتی ہیں۔
آج کی رات شہر شہر، گلی گلی میں محافل ذکر منعقد ہونگی ،شب معراج کی مناسبت سے مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button