تقریبات/سیمینارز

حکومت جدید آٹو ٹیکنالوجی کی مینوفیکچرنگ پر توجہ دے، نصیر یوسف وہرہ

فیصل آباد (94 نیوز) کاروں کا کاروبار کرنے والوں کے لئے حکومت راہ ہموار کرے یہ بات الحاج نصیر یوسف وہرہ صدر مرکزی کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان نے وہرہ سینٹر ماڈل ٹاؤن جیل روڈ میں کار کلب شو روم کی افتتاحی تقریب کے دوران کہی۔

مہمان خصوصی مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے کار کلب شو روم جیل روڈ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر میاں عدنان، چوہدری ابوبکر اور منال بسی بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں شہر فیصل آباد کی سیاسی, سماجی اور معزز شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور نمائش میں موجود کاروں کو انہماک سے دیکھا۔ اس تقریب میں حافظ اویس نصیر وہرہ، اسامہ نصیر وہرہ، سعد نصی وہرہ اور فیصل آباد کے تمام کارشو روم ڈیلرز نے شرکت کی۔ آخر میں کاروبار کی ترقی اور پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button