قومی

کمسن بچوں کو موبائل فون کرائے پر دینے والا گرفتار

گھر والے لاعلم، بچے فونز پر غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھتے تھے

 پشاور (94 نیوز) پشاور میں کمسن بچوں کو کرائے پر موبائل دینے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں تین کمسن بچوں کو موبائل استعمال کرتے دیکھا گیا تھا۔ انکشاف ہوا تھا کہ وہاں بیٹھا شخص 60 روپے فی گھنٹہ پر بچوں کو موبائل دیتا ہے جس کے بعد وہ کچھ بھی دیکھ سکتے یا گیم کھیل سکتے ہیں۔پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کی اور تین افراد کو حراست میں لے لیا جو بچوں کو موبائل فون کرائے پر فراہم کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ بچے فونز پر غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھتے اور پب جی سمیت دیگر آن لائن گیمز کھیلتے تھے جبکہ اُن کے گھر والے اس بات سے لاعلم تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button