قومی

حکمران انا ختم کرکے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، پرویز الہٰی

لاہور(94 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی انا ختم کرکے مذاکرات سے مسئلہ حل کرے، حکمران خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، موجودہ صورتحال میں نقصان صرف ملک کا ہورہا ہے، حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔
انکا کہنا تھا کہ پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں۔ ان کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ ساری صورت حال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے۔ 

حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو۔ سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ 

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔ جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے۔ دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کے عوام سے کیوں نہیں ہوسکتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button