قومی

حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگا

لاہور (94 نیوز) مسلم لیگ نون کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے اتار کر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close