قومی

حلیم عادل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی بہت خوش۔ سعید غنی

کراچی (94 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے ذمہ داران بہت خوش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کے ذمہ دارافراد بہت خوش ہیں انہوں نے ہمیں خود فون اور پیغامات بھیجے ہیں اور کہاہے کہ یہ شخص فساد ی اور فتنہ ہے جہاں جاتاہے وہاں گند کرتاہے ، ہماری عزت بھی خراب کرتاہے ، اگر اس نے قانون کے خلاف کوئی کام کیاہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز پولیس نے دو مقدمات میں پی ایس 88 سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا تھا تاہم آج انہیں ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ ریمانڈ دے دیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button